آپ یہاں ہیں :

لندن ہیتھرو ایئرپورٹ میں آپ کا استقبال ہے

روانگی کے لاؤنج کا منظرلندن ہیتھرو دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ایئر پورٹ ہے۔ ہمارے چار ٹرمنل 90 سے زیادہ ممالک میں واقع 180 سے زیادہ منازل کی خدمات مہیا کراتے ہیں۔ خواہ آپ کی آمد ہو رہی یا روانگی یا آپ عبوری مرحلے میں ہوں، ہمارا یہ ضروری اردو گائیڈ آپ کو ایک آسان، پر لطف سفر کرنے میں آپ کے تعاون کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ رہنما

ان مسافروں کے لیے اردو میں ضروری معلومات جو لند ن ہیتھرو کا استعمال کرتے ہیں ۔

ہیتھرو سے جوڑنا

آگے سفرکرنے والے مسافر

راستہ تبدیل کرنے اور پروازوں کی کثرت کے اعتبار سے دنیا کے مرکز سفر کی حیثیت سے ہیتھرو کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ہر سال لاکھوں لوگوں کی پروازیہاں سے مربوط ہوتی ہے۔

راستہ تبدیل کرنے اور پروازوں کی کثرت کے اعتبار سے دنیا کے مرکز سفر کی حیثیت سے ہیتھرو کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ہر سال لاکھوں لوگوں کی پروازیہاں سے مربوط ہوتی ہے۔

چونکہ ایئرپورٹ بڑااور مصروف ہے، اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس ٹرمنل پر پہنچیں گے اور کس سے آپ کی روانگی ہوگی - آپ کی ایئر لائن اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کرسکتی ہے۔

اگرآپ کو سامان نکالنے کی ضرورت ہے

آمد (Arrivals) اور روانگی کی علامات کی پیروی کریں اور پاسپورٹ کنٹرول، سامان کی بازیابی اور کسٹم کے راستے سے باہر نکلیں، اور اپنی روانگی والی پرواز کے لئے اپنی آمد درج کروائیں۔ ٹرمنلز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟ ٹرمنل 2 اور 3 ایک دوسرے سے پیدل مسافت پر ہی واقع ہیں۔ ٹرمنلز 4 اور 5 کے لئے مفت ریل سے منتقلی کیلئے مفت سہولت دستیاب ہے۔

اگر آپ کا سامان آخری منزل کے ذریعے چیک ہوچکا ہے

پرواز کے رابطے (Flight Connections) کی علامت کی پیروی کریں۔ اگر آپ کو ٹرمنل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تو، مفت بسیں دستیاب دستیاب ہوں گی۔ آپ کو سیکیورٹی کنٹرول سے گزرنا ہوگا اور آپ سے اپنا پاسپورٹ دکھانے کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے۔

ہیتھرو پر آمد

زمین پر ہوائی جہازوں کی رہنمائی کرنے والا

لندن میں آپ کا استقبال ہے!

ایئر کرافٹ چھوڑنے کے بعد، پاسپورٹ کنٹرول، سامان کی بازیابی اور کسٹم کی طرف سے ہوکر گزرنے کے لئے آمد کی علامات کی پیروی کریں۔ اس کاروائی میں عموما 49 منٹ لگتے ہیں لیکن مصروف اوقات میں اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

اپنا راستہ تلاش کرنے میں مزید تعاون کے لیے، ایئر پورٹ کی علامات سے متعلق ہمارا قابل طباعت رہنما کتابچہ (پی ڈی ایف فارمیٹ) ڈاؤن لوڈ کریں۔

پاسپورٹ کنٹرول

پاسپورٹ کنٹرول پر دو قطاریں ہیں ایک یورپی یونین (EU) کے شہریوں کےلیے اور دوسری غیر یورپی یونین کے شہریوں کے لیے۔ برائے مہربانی اپنا پاسپورٹ اور دوسرے دستاویزات تیار رکھیں۔

سامان کی بازیابی (ریکلیم)

سامان کی بازیابی والے حصے میں یہ معلوم کرنے کے لیے مانیٹر پر اپنی پرواز نمبر دیکھیں کہ آپ کو کس رواں پٹی (کیروسیل) کی ضرورت ہے۔ ٹرالیاں آپ کی ضرورت کی مطابق دستیاب ہیں۔

کسٹم

کسٹم پر یورپی یونین کے شہریوں کو نیلے نکاسی دروازے کا استعمال کرنا چاہیے۔ دوسرے مسافروں کو سرخ (سامان ڈکلیرکرنے کے لیے﴾ اور سبزجب کچھ بھی ڈکلیر نہ کرنا ہو چینلوں کو استعمال کرنا چاہیے۔

آمد والے ہال میں

اگر آپ کویادگار تحفہ خریدنا ہے (یا اپنے ہی لئے کوئی ٹریٹ لینی ہے) تو ورلڈ شاپنگ اسٹور کسٹم کے بعد ہی ہے، اس میں خوشبوئیات، الیکٹرانک سامان اور اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزوں کی اچھی خریداری ہوتی ہے۔ آمد والے حصے میں آپ کو کیفے اور ریستوراں بھی ملیں گے۔

نقل و حمل کے رابطے

کارکرائے پر لینے کا نشان

کار

کرایہ پر کار چلانے والی بڑی کمپنیاں آمد والے ایریا کےہر ٹرمنل کے پاس اپنا ڈسک رکھتی ہیں۔ ہیتھرو ایم 25 لندن آربیٹل موٹروے ﴿برطانیہ میں راستوں کے لیے﴾ کے قریب اور ایم 4 موٹر وے ﴿لندن ، مغربی انگلینڈ اور جنوی ویلز کے راستوں کےلیے﴾ کے قریب ہے۔ اس کے ذریعے وسطی لندن پہنچنے میں قریب ایک گھنٹہ لگتا ہے اورآپ کو لندن کنجیشن چارج دینا پڑ سکتا ہے۔

ریل گاڑی کا نشان

ٹرین

نان اسٹاپ ہیتھروایکسپریس کی خدمات لندن پڈنگٹن 15 منٹ میں پہنچتی ہیں؛ہیتھرو کوجوڑنے والی رک رک کر چلنے والی ٹرینوں سے 25 منٹ لگتے ہیں۔

انڈرگراؤنڈ کا نشان

لندن زیر زمین

پکاڈلی لائن ٹرین ایک گھنٹے کے اندر لندن پہنچتی ہے۔

بسوں کا نشان

بس اور کوچ

آپ کے ٹرمنل یا سنٹرل بس اسٹیشن سے بسیں پانچ سو سے زائد مقامی اور ملکی منازل کے لیے چلتی ہیں۔

ٹیکسی کا نشان

ٹیکسی

لائسنس یافتہ ٹیکسی ٹرمنل کے باہر سی چلتی ہے اگر آپ کو ٹرمنل کےاندر ٹیکسی کے لیے کہا - جاتا ہے تو ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ اس پیشکش کو مسترد کردیں۔ وسطی لندن تک کا سفر تقریبا ایک گھنٹے کا ہے اورکرایہ 45 پونڈ سے 85 پونڈ ہے۔

ہیتھرو سے روانگی

روانگی کا بورڈ

آمد درج کروانا

سفر میں تاخیر سے بچنے کے لیے ہم آپ کو یہ مشورہ دیں گے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے اپنی آمد درج کروالیں۔ تفصیلات کے لیے آپ کو اپنی ایئر لائن سے مشورہ کرنا چاہیے، لیکن ایک عام ہدایت کے طور پر طویل فاصلے والی پروازوں کے لئے تین گھنٹے اور یورپی پروازوں کے لیے دو گھنٹے ﴿ یوکے اور آئرلینڈ کے اندر 90 منٹ﴾ کا وقت لے کر چلیں۔

کس ٹرمنل سے؟

ایک آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئے، ہیتھرو کے لئے نکلنے سے پہلے یہ معلوم کرلیں کہ آپ کو کس ٹرمنل پر جانا ہے۔

  • ٹرمنل 2  ور 3 ہوائی اڈے کے مقام کے بیچ میں ایک دوسرے سے قریب ہیں
  • ٹرمنل 4 ایئر پورٹ کے جنوب میں ہے اوراس میں داخل ہونے کا اپنا الگ راستہ ہے۔
  • ٹرمنل 5 ایئر پورٹ کے مغرب میں ہے اوراس میں داخل ہونے کا الگ راستہ ہے۔

سیکیورٹی سے متعلق معلومات

سامان کا ایکسرے

براہ کرم اس بات سےآگاہ رہیں کہ یوکے کے تمام ایئر پورٹ پر، بالخصوص دستی سامانوں کے لیے سیکیورٹی کی پابندیاں نافذ ہیں۔

ہمارا سیکیورٹی گائیڈ اردو میں دیکھیں

خریداری کریں، کھائیں پیئیں، آرام کریں اور لطف اٹھائیں

ہیتھرو پر خریداری

اچھے کھانوں اور فیشن ڈیزائن سے لے کر لوازمات سفراور فوری اسنیک تک ،ہیتھرو پر انواع و اقسام کی دکانیں، کیفے اور بار؛ ہر چیز موجود ہے ان میں سے اکثر سکیورٹی کنٹرول کے بعد ہیں۔

ہمارے عمدہ ورلڈ ڈیوٹی فری اسٹورز کو نہ بھولیں جوعطریات، سامان آرائش، ملبوسات کے لوازمات، مٹھائیاں اور اس کے علاوہ بہت سی چیزوں کی ٹیکس سے آزاد اور محصولات سے مبرّا قیمتیں پیش کرتی ہیں۔

بورڈنگ

روانگی کے گیٹ کے اشارات

اپنی پرواز نمبر روانگی والے انتظارگاہ میں انفارمیشن اسکرین پر دیکھیں۔ جب پرواز تیار ہوگی تو، آپ کا گیٹ نمبر نظر آئے گا۔ عام طور سے بورڈنگ (Boarding) روانگی سے 45 منٹ پہلے شروع ہوتی ہے۔

ایئرپورٹ پر اپنا راستہ تلاش کرنے میں مزید تعاون کے لیے، ایئر پورٹ کی علامات سے متعلق ہمارا قابل طباعت رہنما کتابچہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ایئر پورٹ کے نشنانات کا رہنماء کتابچہ

Loading
Scheduled Flight Arriving from Status Terminal
Scheduled Flight Arriving from Status Terminal

پرواز کی براہ راست معلومات

پروازوں کی معلومات والے بورڈ کی کلید

سب سے اوپر لگے ہوئے ٹیب کا استعمال کرتے ہوئے آمد اور روانگی والی پروازوں میں سے انتخاب کریں:

  • آمد

    ARRIVALS: آمد

  • روانگی

    DEPARTURES: روانگی

اپنی فلائیٹ تلاش کرنے کے لیے تلاش کے خانے (Search flight) میں اپنا فلائیٹ نمبر درج کریں۔

پروازوں کے کارڈوں پر درج ذیل معلومات دکھائی جاتی ہے:

  • طے شدہ وقت
  • پرواز نمبر
  • مقام سفر یا منزل
  • صورت حال کا پیغام
  • ٹرمنل

ڈیفالٹ طریقے سے آج کی پروازیں دکھائی جاتی ہیں؛ متبادل طور پر، آپ سرچ باکس کے ساتھ موجود "شو فلائیٹس" مینو اسعتمال کرتے ہوئے سابقہ یا اگلی پروازیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

پرواز کی صورتحال کے لیے کلید

آمد

ON TIME شیڈول کے مطابق
EXPECTED طیارہ فضا میں ہے، آمد کا متوقع وقت دکھایا جا رہا ہے
ESTIMATED پرواز روٹ پر ہے؛ آمد کا اندازًا وقت دکھایا گیا ہے
LANDED دکھاَئے گئے وقت کےمطابق پرواز اتر چکی ہے
DELAYED پرواز میں نامعلوم وقت تک تاخیر
CANCELLED پرواز منسوخ ہو چکی ہے، برائے مہربانی اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
DIVERTED پرواز کا رخ دیگر کسی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، برائے مہربانی اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

روانگی

ON TIME شیڈول کے مطابق
DELAYED پرواز میں تاخیر ہے؛ اگر معلوم ہو تو، تاخیر کا دورانیہ دکھایا جائے گا
CANCELLED پرواز منسوخ ہو چکی ہے، برائے مہربانی اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں
GATE OPEN پرواز کی بورڈنگ کھول دی گئی ہے
BOARDING بورڈنگ جاری ہے
FLIGHT CLOSING بورڈنگ کے لیے آخری اعلان
GATE CLOSED فلائیٹ کی بورڈنگ بند کر دی گئی ہے
TAXIED دکھائے گئے وقت پر جہاز نے گیٹ چھوڑ دیا
DEPARTED دکھائے گئے وقت پر جہاز نے اڑان بھر لی
[واپس اوپر جائیں]